پاک بھارت کی جنگ میں مداخلت نہیں کرینگے:امریکا کا دو ٹوک اعلان

واشنگٹن(نامہ نگار)نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا پاکستان نے جواب دے دیا، ہم پاک – بھارت جنگ میں مداخلت نہیں کرینگے کیونکہ اس سےکوئی لینا دینا نہیں ہے۔

امریکی نیوز چینل ’فاکس نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم جنوبی ایشیا میں دونوں پڑوسی ملکوں کے مابین کشیدگی کم کرانے کیلئے کام سفارتی راہداریوں کو استعمال کر رہے ہیں، تاہم جنگ میں براہ راست دخل نہیں دیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ نہیں ہونی چاہیے، ایسا ہوا تو یہ پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں میں کشیدگی کم کروانے کیلئے کام کر رہے ہیں، تاہم اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا امکان نہیں ہے۔

انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کی خارجہ پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سابق امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں سے امریکا کو نقصان ہوا، اگر ہم نے یورپ سے متعلق خارجہ پالیسی پر مشاورت کرنی ہے تو کم از کم جو بائیڈن سے نہیں کریں گے۔

انہوں نے برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدے، یورپ سے متعلق امور، یوکرین اور روس کی جنگ پر بھی کھل کر خیالات کا اظہار کیا۔نائب امریکی صدر نے چین اور امریکا کی تجارتی جنگ اور امریکی اقتصادی صورت حال پر بھی اپنا مؤقف پیش کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں