اسلام آباد: فروری میں جدہ میں پاکستان کی پہلی سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اس نمائش میں 133 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ جدہ میں پاکستان کی پہلی سنگل کنٹری نمائش میں فارما سوٹیکل، سرجیکل، ٹیکسٹائل شعبے کے اسٹالز شامل ہوں گے اس کے علاوہ نمائش میں فوڈ، کنسٹرکشن سمیت اہم شعبوں کے اسٹالز بھی شامل ہوں گے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے گفتگو میں اس حوالے سے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی برانڈنگ کیلئے نمائش اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ نمائش میں بی ٹو بی ملاقاتیں، سیمینارز اور وزٹرز کے ساتھ رابطے شامل ہوں گے، جدہ نمائش کے ذریعے ملٹی ملین لوگوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی ممکن ہوگی یہ کاروباری کمیونٹی میں مزید تجارتی مواقع پیدا کرنےکا یہ بہترین موقع ہوگا۔