پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 90 رنز سے شکست

دبئی (ایجنسیاں) دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو 90 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.1 اوورز میں 240 رنز بنائے۔ آرون جارج 85 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آیوش مہاترے نے 38 اور کنیسک چوہان نے 46 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے محمد سیام اور عبدالسبحان نے 3، 3 جبکہ نقب شفیق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 41.2 اوورز میں 150 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ حذیفہ احسن نے 70 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم دیگر بیٹرز ناکام رہے۔

بھارت کی جانب سے دیپیش دیوندراں نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، کنیسک چوہان اور کِشان سنگھ نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ دیپیش دیوندراں کو 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔