پاکستانی کھلاڑیوں کے افعانستان گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے
پنلٹی کک بھی ضائع کی، دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام
پاکستان کی جانب پینلٹی کک پر فتح کا سنہری موقع ضائع ہونے کے باعث افغانستان کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ 2027ء سعودی عرب کوالیفائر کے سلسلےکا ہوم میچ بغیر کسی گول کے برابررہا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں،کھیل کے دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے افغانستان گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیۓ،پاکستانی کھلاڑیوں نے گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کیۓ دوسرے ہاف کا کھیل دونوں طرف سے کافی تیز رہا لیکن دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اس دوران پاکستان نے ایک پنلٹی کک بھی ضائع کی۔ یوں ایشئین کپ کوالیفائر کا ہوم میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا۔

اب دونوں ٹیموں کے درمیان ہوم میچ 14 اکتوبر کو کویت میں کھیلا جاۓ گا۔جناح سٹیڈیم میں کھیلے گۓ اس میچ کے مہمان خصوصی گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی تھے اس موقع پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی،افعانستان کے سفیر اور ملک بھر سے آۓ ہوۓ فٹبال کے آفیشلز بھی موجود تھی ۔پاکستان میں کھیلے جانے والے اس میچ میں تقریبا 7 ہزار کے قریب تماشایوں نے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھا۔

