پاکستان اور بنگلہ دیش کی درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغازہوگیا

متحدہ عرب امارات میں پاک بنگلہ دیش بڑوں کی ملاقاتوں سلسلہ جاری ہے.متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے تعینات ہونے والے سفیر طارق احمد نے پاکستان ہاوس ابوظہبی میں سفیر پاکستان فیصل ترمذی سے ملاقات کی .

ملاقات میں باہمی دلچسپی امور بشمول تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون ،عوام سے عوام کے رابطے بڑھانے کی کوششوں اور اسلام آباد و کراچی سے ڈھاکہ کیلئےبراہ راست پروازوں کی بحالی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .

یادرہے چند روز قبل دبئی میں تعینات بنگلہ دیشی کونصل جنرل رشید الجمن نے بھی پاکستانی کونصلیٹ دبئی کا دورہ کیا تھا .بنگلہ دیش میں نئی عوامی حکومت کے بعد پاک بنگلہ دیش تعلقات میں واضح تبدیلی خوش آئند اقدام ہے جو دونوں ممالک کیلئےبہتر ثابت ہوگی .

اپنا تبصرہ لکھیں