اجلاس میں اپنیک آئین میں ترامیم کیلئے کمیٹی بنانے ، غیر جانبدار
الیکشن کمیٹی کے زیرنگرانی الیکشن منعقد کر نے پر بھی اتفاق
میڈیا ورکرز آگنائزیشن لاہور کے صدرعدنان شوکت ،MWOاسلام آباد/راولپنڈی کے
جنرل سیکرٹری شیخ وحید، ڈان نیوز یونین کے صدر اصغر خان و دیگر ساتھیوں کے کردار کو سراہا
کراچی+ لاہور (نمائندگان ) آل پاکستان نیوزپیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (اپنیک) رہنماﺅں نے دونوں دھڑے کی تقسیم ختم کرکے ایک اپنیک کے قیام کی منظوری دے دی۔
اپنیک کی یو نیفکیشن اور اتحاد کا فیصلہ میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کے صدر عدنان شوکت اور ڈان نیوز سی بی اے لاہور کے صدر اصغر خان ،MWOاسلام آباد /راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شیخ وحید ،سینئر صحافی و تجزیہ نگار اور FEC کے رکن مظہر عباس اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان ، جرنل سیکرٹری سردار لیاقت کاشمیری کی باہمی کوششوں کی بدولت FEC کے اجلاس میں صدر PFUJ افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری و دیگر پاکستان بھر کی یوجیز کی منظوری سے طے پایا۔
میڈیا ملازمین کے بڑھتے مسائل اور ملازمین کی اداروں سے جبری برطرفیوں اور تنخواہوں میں غیر ضروری تاخیر جیسے درپیش چیلنجز کو دیکھتے ہوئے پاکستان بھر کے میڈیا ورکرز نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔
جنگ ایمپلائز یونین کراچی کے جنرل سیکرٹری شکیل یامین کانگا ، دی نیوز ایمپلائز یونین کے صدر سعید پاشا اور جنرل سیکرٹری دارا ظفر ، ہیرالڈ ایمپلائز یونین کراچی کے کاشف ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کراچی کے چیئرمین محمدعرفان علی ، جنرل سیکرٹری عبیداللہ ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری وحید شیخ و دیگر رہنماﺅں مرزا عمران بیگ ، منصور یوسف ، سید صابر علی ، امت ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری ندیم محمود اور دونوں اپنیک میں شامل ملک گیر ٹریڈ یونینز بشمول جنگ ایمپلائز یونین کراچی، دی نیوز ایمپلائز یونین کراچی، جاوید پریس ایمپلائز یونین کراچی، ہیرالڈ ایمپلائز یونین کراچی، ڈان ایمپلائز یونین لاہور، امت ایمپلائز یونین کراچی، قومی اخبار ایمپلائز یونین کراچی، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن، کراچی اے پی پی، ایمپلائز یونین کراچی، ڈان ایمپلائز یونین اسلام آباد ، جنگ ایمپلائز یونین لاہور ، جاوید پریس یونین لاہور ، نوائے وقت ایمپلائز یونین لاہور ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور ، جنگ ایمپلائز یونین پنڈی/اسلام آباد ، دی نیوز ایمپلائز یونین پنڈی/اسلام آباد ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن اسلام آباد ، جنگ ایمپلائز یونین کوئٹہ ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ملتان ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن گوجرانوالہ ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن فیصل آباد اور قومی اخبار ایمپلائز یونین کراچی نے متفقہ طور پر اپنیک کے آئےن میں ضروری ترامیم کیلئے آئینی کمیٹی کی تشکیل اور ایک غیر جانبدار الیکشن کمیٹی کے زیرنگرانی اپنیک کے الیکشن منعقد کر نے پر اتفاق کیا.
آئینی کمیٹی 30 اگست تک اپنی سفارشات مرتب کرے گی اور تمام ٹریڈ یونینز کے منتخب نمائندوں سے منظوری لی جائےگی ، اپنیک کے تمام ممبران نے باہمی مشاورت کے بعد اپنیک کی دونوں باڈیز کے تمام عہدے اگلے الیکشن تک منسوخ کر کے تنظیمی امور کو آگے بڑھانے کیلئے دارا ظفر اور محمد عرفان علی کو اپنیک کی نمائندگی کے اختیارات دیئے گئے جوMWOلاہور/اسلام آباد/راولپنڈی ، PFUJ اور دیگرتنظیموںکیساتھ مشاورت کر کے تنظیمی معاملات آگے بڑھائیں گے ، دونوں باڈیز کے تمام ساتھی اس فیصلے پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے ، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ممبر کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔
بعد ازاں میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور ،میڈیا ورکرز آرگنائزیشن راولپنڈی / اسلام آباد ، ڈان نیوز سی بی اے یونین لاہور کی قیادت کا لاہور میں مشترکہ اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یو جے ) کراچی ،یونین آف جرنلسٹ ( کے یو جے ) کی اپینک دھڑوں کی تقسیم کو ختم کرانے کو خوش آئند قرار دیا گیا۔
اجلاس میں میڈیا ورکرز آگنائزیشن لاہور کے صدر عدنان شوکت ،میڈیا ورکرز آگنائزیشن راولپنڈی / اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری شیخ وحیداور ڈان نیوز سی بی اے لاہور کے صدر اصغر خان ودیگر نے شرکت کی اور امید ظاہر کی کہ اپینک کے نمائندے صحافیوں / میڈیا ورکرز کی فلاح بہبود کیلئے ماضی کی طرح کردار ادا کریگی۔
اجلاس میں پی ایف یو جے کی قیادت خصوصاً افضل بٹ صاحب ، جنرل سیکرٹری ارشد انصاری ، مظہر عباس ، لالہ اسد پٹھان ، ناصر زیدی ، شہزادہ ذوالفقار ، کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر طاہر حسن ، جنرل سیکرٹری راجہ لیاقت اپینک کے نمائندے محمد عرفان علی ، شکیل کانگا ، ڈارا ظفر ، منصور ملک ، عبید بھائی ، منصور بیگ ، عمران بھائی ، اصغر خان ودیگر ساتھیوں کے کردار کو قابل تحسین قرار دیا۔
اجلاس میں ایف ای سی کے فیصلوں کی مکمل تائید کی گئی اور ان فیصلوں پر عملدرآمد کیلئےبھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ دریں اثناءایم ڈبلیو او لاہور کے صدر عدنان شوکت کی انتھک محنت کی وجہ سے آج ایم ڈبلیو او لاہور اس مقام پر ہے جہاں سرکاری سطح پر اور پورے پاکستان کی صحافتی تنظیمیں ایم ڈبلیو او لاہور اور عدنان شوکت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہیں اور ایم ڈبلیو او لاہور ورکرز کی واحد نمائندہ جماعت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔

