پاکستان بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک کا چیمپیئن بن گیا

پاکستان متحدہ عرب امارات میں ہونے بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ کا چیمپیئن بن گیا۔بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کے فائنل میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 1-12 سے شکست دی،ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہی۔یو اے ای میں ہونے والے بیس بال یونائیٹڈ کلاسک ٹورنامنٹ میں 9 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔

پاکستان نے بھارت سمیت ٹورنامنٹ کی 5بہترین ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں یواے ای سے دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا.خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹیم مینجر فخر علی شاہ کا کہنا تھا پاکستانی بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں انہیں صرف مواقع فراہم کرنے کہ ضرورت ہے.پاکستان 6 میچز جیت کر ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہاہے.پاکستانی بیس بال ٹیم میں پاک آرمی کے 7 کھلاڑی بھی شامل تھے جن کی بہترین پرفارمنس سے جیت ممکن ہوئی.سپر سٹار وسیم اکرم کے ہم نام پاکستانی بیس بال کھلاڑی نے لیجنڈری سٹار سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکردیاہے.

اپنا تبصرہ لکھیں