پاکستان شاہینز نے پہلے ون ڈے میں این ٹی اسٹرائیک کو 4 وکٹ سے ہرا دیا

پاکستان شاہینز نے پہلے ون ڈے میچ میں این ٹی اسٹرائیک کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اتوار کو کھیلے گئے اس میچ میں این ٹی اسٹرائیک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستان شاہینز کے بولرز کی عمدہ کارکردگی کے نتیجے میں میزبان ٹیم 46.1 اوورز میں 142رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان شاہینز کے بولرز میں جہانداد خان اور مبصر خان نمایاں رہے، جہانداد خان نے 26 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جو ان کی ون ڈے میں بہترین بولنگ ہے جبکہ مبصر خان نے 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز نے مطلوبہ اسکور 35.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، صاحبزادہ فرحان نے 30، عرفان خان 21 اور عثمان خان نے 20 رنز اسکور کیے۔

پاکستان شاہینز دورے کا دوسرا ون ڈے میچ منگل کو بنگلادیش اے کے خلاف کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں