پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یوجے) کی کال پر صحافی برادری نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، صحافی رہنماؤں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دے دیا۔

متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر سینکڑوں صحافیوں کا شدید احتجاج، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن (ایم ڈبلیواو) کے ورکرز نے ڈیوس روڈ روزنامہ جنگ کے دفاتر سے صدر ایم ڈبلیو او عدنان شوکت اور اصغر خان کی قیادت میں ریلی نکالی جوپریس کلب کے احتجاجی پنڈال میں پہنچی، احتجاج میں پہنچنے پر سٹیج پر ایم ڈبلیو کی ریلی کااستقبال کیا گیا اور میڈیا ورکرز کی اظہار یکجہتی ریلی کو خوش آمدید کہا صدر پریس کلب ارشد انصاری ، رحمن بھٹہ ، نعیم حنیف اور دیگر پی ایف یو جے عہدیداران کی جانب سے میڈیا ورکرز آگنائزیشن کی اظہار یکجہتی ریلی پر شکریہ ادا کیاگیا ۔

میڈیا ورکرز آگنائزیشن کی طرف سے نکالی گئی ریلی میں تمام اداروں سے میڈیا ورکرز کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایم ڈبلیو کے صدر عدنان شوکت ، کی قیادت میں نکالی گئی اظہار یکجہتی ریلی میں جنرل سیکرٹری طاہر علی منصف ، عرفان علی اصغر خان ، محمد طاہر، مشتاق خان ، آصف کھوکھر محمد ہارون، خاور گلزار، حافظ شاہد ، فاروق سعید، خاقان متین ،احمر حمید،محمدعمران عالم، یعقوب قصوری ،صداقت رسول ، سمیت میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی،ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کالے رنگ کے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ریلی کے دوران شرکاء نے صحافیوں کے حق میں نعرے بازی کی اور پیکا ترمیمی ایکٹ نا منظور کے نعرے لگائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں