پاکستان میں بہت عزت ملی، فواد خان نے میری دعوت کیلئے پورا ریسٹورنٹ بک کروایا، ممتاز

ماضی کی شہرت یافتہ ہیروئین اور بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ممتار نے اپریل میں اپنے دورہ پاکستان کے لمحات کو شیئر کیا ہے، جہاں انھوں نے پاکستانی اداکاروں فواد خان اور گلوکار راحت فتح علی خان سے ملاقاتیں کیں۔
انھوں نے اس موقع پر بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں 77 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اداکار فواد خان نے ان کے دورے کے موقع پر انکی دعوت کیلئے ایک پورے ریسٹورنٹ کو بک کیا تھا۔
اس دوران ریسٹورنٹ میں میرے ساتھ صرف فواد کی اہلیہ اور بچے موجود تھے۔ ممتاز نے فواد خان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ممتاز نے کہا کہ راحت فتح علی خان اس دوران علیل تھے انھوں نے اسکے باوجود میرے لیے غزلیں گائیں، جو میری قدر افزائی تھی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے نہایت ہی گرمجوشی سے انکی مہمان نوازی کی، یہ سب دیکھ کر مجھے لگا کہ میں ابھی بھی ممتاز ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں