پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورۂ آئرلینڈ کا شیڈول جاری

لاہور / ڈبلن(سپورٹس ڈیسک) آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے اگست میں ہونے والے دورے کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 بین الاقوامی میچز کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق پہلا ٹی20 میچ 6 اگست 2025 کو،دوسرا ٹی20 میچ 8 اگست 2025 کواورتیسرا اور آخری ٹی20 میچ 10 اگست 2025 کو کھیلا جائیگا۔

تمام میچز آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے، جن کے وینیوز کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔پاکستان ویمن ٹیم کی یہ سیریز آئی سی سی ویمنز کرکٹ کے فروغ کیلئے ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔

آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ ان کی ویمن ٹیم پاکستان کے ساتھ اس سیریز سے قبل زمبابوے ویمن ٹیم کے خلاف جولائی میں ایک وائٹ بال سیریز بھی کھیلے گی، جس میں3 ٹی20 میچزاور2 ون ڈے میچز شامل ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورے کیلئےاسکواڈ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں