پاکستان پکل بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پکل بال ورکشاپ کا کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ ورکشاپ میں شارق صدیقی اور انوار الحق نے کھیل کے قواعد و ضوابط بارے شرکاء کو خصوصی لیکچرز اور فزیکل ٹریننگ کی آگاہی فراہم کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مقبول آرائیں، امتیاز احمد شیخ، اور فیصل ظفر نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔
اس موقع پر فیصل ظفر جنرل سیکرٹری پاکستان پکل بال فیڈریشن نے بتایا کہ پاکستان پکل بال فیڈریشن یونیفائیڈ ورلڈ پکل بال فیڈریشن، گلوبل پکل بال فیڈریشن اور ایشین پکل بال فیڈریشن سے منسلک ہے جبکہ گورنمنٹ اف پاکستان سوسائٹی ایکٹ-1860 ، کاپی رائٹ (CR) اور ٹریڈ مارک (TM) رجسٹرڈ ہے۔

فیڈریشن نے آئندہ بین الاقوامی پکل بال مقابلوں کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق2026 میں سنگاپور، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں بین الاقوامی پکل بال ایونٹس میں پاکستان کی ٹیم حصہ لیگی۔ آئندہ ماہ فروری میں رینکنگ پکل بال کپ رمضان نائٹس ٹورنامنٹ جبکہ نیشنل رینکنگ چیمپئن شپ مارچ میں کراچی میں منعقد ہوگی۔

