پاکستان نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں برطانیہ کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلی

برمنگھم: پاکستان نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں برطانیہ کو 79 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
برمنگھم میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اہم میچ میں برطانیہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کئے، صہیب مقصود نے 64 اور شعیب ملک 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ مصباح الحق نے 23 اور عبدالرزاق نے 20 رنز بنائے۔
پاکستان چیمپئن کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم صرف 117 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ فل مسٹرڈ 30 اور کیون اوبرائن 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے سعید اجمل نے 3 اور عبدالرزاق نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔یاد رہے پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام کرلی۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست جس کے بعد پاکستان چیمپئنز نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

اپنا تبصرہ لکھیں