پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ

محمد حارث کی کیریئر کی شاندار بیٹنگ،ناقابل شکست سینچری،مین آف دی میچ قرار

لاہور:پاکستان نے بنگلہ دیش کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں سات وکٹوں سے ہراکر کلین سویپ مکمل کرلیا۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بینگلہ دیشی اوپنرز تنزید حسین اور پرویز حسن نے اپنی ٹیم کو بہت اچھا آغاذ فراہم کیا اور پاکستانی باؤلرز کی خوب درگت بنائی پاکستانی باؤلرز نے سر توڑ کوشش کی لیکن دس اوورز تک وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہےآخر کار پاکستان کو پہلی وکٹ 10.4 اوور میں ملی جب فہیم اشرف نے تنزید حسین کو ابرار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی، بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 110 رنز پر گری، تنزید حسن نے 3 چکھوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بناۓ اور بد قسمتی سی اپنی نصف سینچری اسکور نہ کر سکے، بنگلہ دیش کو دوسرا نقصان 11.1اوور میں اٹھانا پڑا جب شاداب خان نے اوپنر پرویز حسن کو محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر دیا۔پرویز حسن نے جارحانہ انداز اپناتے ہوۓ 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بناۓ، کپتان لٹن داس 22 رنز بنا سکے جبکہ توحید نے 25 رنز اور ذاکر علی نے 15 رنز بناۓ۔

پاکستان کی طرف سے عباس آفریدی نے 2، حسن علی نے 2 اور فہیم اشرف،شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بناۓ اور پاکستان کو 197 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ٹارگٹ تین وکٹوں کے نقصان پر 17.2اوورز میں حاصل کر لیا۔ پاکستان نے 197 رنز بناۓ۔پاکستانی بیٹنگ کا آغاذ اچھا نہیں ہوا،اوپنر صاحبزادہ فرحان اننگ کے پہلے ہی اوور میں مہدی حسن کی گیند پر رشاد حسین کے ہاتھوں ایک ایک رن بنا کر پویلین سدھار گۓ۔اس کے بعد صائم ایوب اور محمد حارث نے دھواں دار اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔صائم ایوب بدقسمتی سے اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے انہوں نے 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بناۓ۔محمد حارث نے اپنے کیرئر کی یادگار اننگ کھیلی بنگلہ دیشی باولرز کی خوب درگت بنائی،گراؤنڈ کے چاروں طرف خوبصورت اسٹروکس کھیلے، محمد حارث نے 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر ناقابل شکست سینچری اسکور کی انہوں نے 107 رنز ناٹ آؤٹ بناۓ۔ حسن نواز 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوۓ۔ کپتان سلمان آغا نے 15 رنز ناٹ آؤٹ بناۓ۔پاکستان کے محمد حارث کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں