پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا مشن

لاہور میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی سات روزہ مہم کا آغاز

ڈپٹی کمشنر لاہور نے میاں میر ہسپتال میں مہم کا افتتاح کیا، پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پولیو فری پنجاب وژن کے تحت لاہور میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے میاں میر ہسپتال میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) زخرف فدا ملک، سی ای او ہیلتھ اور متعلقہ افسران بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے متحرک ہیں۔

مہم 13 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک شہر کی تمام 274 یونین کونسلز میں جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، کوئی گھر بغیر ویکسین کے نہ رہنے پائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، اور انکاری والدین کو قائل کرنے کے لیے یونین کونسل میڈیکل آفیسرز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہریوں کے بھرپور تعاون سے لاہور کو پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے۔ مہم کی 100 فیصد کامیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں