اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے آپریشن غصب للحق کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں 415 افغان طالبان ہلاک اور 580 سے زائد زخمی ہوئے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق افغانستان کے اندر 46 مقامات پر مؤثر فضائی کارروائیاں کی گئیں، جن میں افغان طالبان رجیم کی 182 چیک پوسٹس تباہ اور 31 قبضے میں لے لی گئیں۔عطاء اللّٰہ تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 185 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کر دیے گئے۔

