پاکستان کیخلاف اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے پرمائیکل کلارک کی کرکٹ آسٹریلیا پر تنقید

مائیکل کلارک نے پاکستان کے خلاف اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے پر کرکٹ آسٹریلیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سابق کپتان مائیکل کلارک نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف کل ہونے والے تیسرے ون ڈے میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ ساتھ اسٹار کھلاڑی مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنس لیبوشگن اور اسٹیو اسمتھ کو پاکستان کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن آخری ون ڈے میں شامل نہیں کیا گیا تھا تاکہ وہ ہندوستان کے خلاف بارڈر-گاوسکر ٹیسٹ سیریز کی تیاری کر سکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دو وکٹوں سے ہار گیا تھا تاہم اس نے شاندار واپسی کرتے ہوئے سیریز 2-1 سے جیت لی تھی۔

آسٹریلیا کی شکست کے بعد مائیکل کلارک نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے اور بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ کے درمیان 11 دن کا وقفہ ہے، میں تھوڑا سا الجھا ہوا ہوں کہ پہلے ٹیسٹ کے درمیان 11 دن کا وقفہ تھا تو اس دوران کیوں انہیں شامل نہیں کیا گیا۔

2015 کا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان نے اس بات کا اظہار کیا کہ سیریز برابر ہوگئی اور تیسرا میچ اہم اہمیت کا حامل تھا۔مائیکل کلارک نے کہا کہ ’’اگر آسٹریلیا نے پہلے دو گیمز جیتے تھے تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ وہ اپنی بڑے کھلاڑیوں کو آرام دیتے لیکن یہ سیریز تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں