پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں 78ویں یومِ آزادی کی تقریب کاانعقاد

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی) — پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں 78ویں یومِ آزادی کی تقریب ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ ہائی کمیشن کے چانسری لان میں قومی پرچم کشائی کی گئی، صدر، وزیرِاعظم اور نائب وزیرِاعظم/وزیرِخارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، اور بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں ہائی کمیشن کے افسران، عملے اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں