پاکستان ہائی کمیشن، بینک آف پنجاب اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سےویبنار

پاکستان ہائی کمیشن، اوٹاوا نے بینک آف پنجاب اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے کینیڈا میں پاکستانی ڈائیاسپورہ کیلئےروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) پر ایک جامع ویبنار کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اس پروگرام کے فوائد اور مواقع سے آگاہ کرنا تھا، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی قیادت میں کمرشل بینکوں کے ساتھ شراکت داری کا ایک اہم منصوبہ ہے۔

شاہ فیصل کاکڑ، قائم مقام ہائی کمشنر،سید علی رضا، سربراہ PRI، اسٹیٹ بینک آف پاکستان،نوفل داؤد، چیف ڈیجیٹل آفیسر، بینک آف پنجاب،سلمان سعید، سربراہ ہوم ریمیٹنس، RDA اور FDA ڈویژن،اشتیاق احمد عقیل، قونصل جنرل، مانٹریال،خلیل احمد باجوہ، قونصل جنرل، ٹورنٹو،غلام حسین، قائم مقام قونصل جنرل، وینکوور،التمش جنجوعہ، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کاؤنسلر، کینیڈا ویبنار میں شرکت کرنے والے نمایاں پینلسٹس میں شامل تھے.

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA):
یہ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے ذریعے فنڈز کی منتقلی، رئیل اسٹیٹ اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، اور ٹیکس فوائد ممکن ہیں۔

ترسیلات زر کا اثر:
مالی سال 2023-2024 میں پاکستان کو عالمی سطح پر $30.2 بلین کی ترسیلات موصول ہوئیں، جن میں $504.8 ملین کینیڈا سے شامل تھے۔ RDA نے 175 ممالک میں 735,000 سے زائد اکاؤنٹس کھولنے میں مدد کی، جس کے ذریعے $8.9 بلین کی ترسیلات بھیجی گئیں اور $1.67 بلین واپس لائے گئے۔

کمیونٹی کیلئے اہمیت:
ویبنار میں کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی کی قابل قدر خدمات اور وطن کی معیشت میں ان کے تعاون کو سراہا گیا۔ سوال و جواب کے سیشن میں کمیونٹی کے سوالات کے جواب سلمان سعید نے دیئے۔پاکستان ہائی کمیشن نے کمیونٹی کی پاکستان سے وابستگی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں اس تعلق کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں