پاکستان، تھائی لینڈ کے درمیان تیسرا سیاسی مشاورتی اجلاس

اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورتی مذاکرات کا تیسرا دور آج اسلام آباد میں ہوا، جس کی قیادت پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری برائے ایشیا و پیسیفک عمران احمد صدیقی اور تھائی لینڈ کے ڈپٹی پرمننٹ سیکریٹری برائے امورِ خارجہ نے کی۔

دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی، تجارت و سرمایہ کاری، ترقیاتی تعاون اور عوامی روابط سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا۔مذاکرات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئے۔ دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور آئندہ دور کے مذاکرات بینکاک میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔