پاکستانی اور چینی فوجیوں کا خنجراب بارڈر کراسنگ پر رقص:ویڈیو وائرل

خنجراب(نامہ نگار)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔زیرِ گردش ویڈیو میں پاکستانی جوانوں کو چینی فوجیوں کے ساتھ خوشی سے مسرور محوِ رقص دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں چینی اور پاکستانی فوجیوں کے چہرے پر خوشی اور ہنسی دیدنی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی فوجی ناصرف اردو زبان میں سنائی دے رہے گانے پر رقص کر رہے ہیں بلکہ پاکستان فوجیوں جیسا ڈانس کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو جہاں پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے وہیں یہ بات بھی واضح ہے کہ پاکستان کی جیت اور خوشی کو چین اپنی خوشی اور جیت کی طرح محسوس کرتا ہے۔

دوسری جانب اس سے متعلق سینئر اینکر پرسن و معروف صحافی حامد میر نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں حامد میر نے بتایا کہ ایک مغربی سیاح خنجراب بارڈر کراسنگ پر چینی اور پاکستانی فوجیوں کو ایک ساتھ رقص کرتے دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ منظر اس خطے کے بدلتے ہوئے منظر نامے کے بارے میں بہت کچھ بتا رہا ہے جہاں ہندوستان الگ تھلگ اور اکیلا ہے بھارت کو پاکستان اور چین کے ساتھ اپنے تنازعات حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں