پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم براہِ راست فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گی

کراچی (نمائندہ جنگ/پی ایف ایف)پاکستان کی خواتین فٹ بال ٹیم پہلی بار براہِ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں حصہ لے گی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے سربراہ سید محسن گیلانی کے مطابق یہ موقع فیفا فٹ بال سیریز کا ہے، جو فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو کا برین چائلڈ پروگرام ہے۔

محسن گیلانی نے بتایا کہ فیفا سیریز میں وہ ممالک شامل کیے جاتے ہیں جو ہر چار سال بعد ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ کیلئےمنتخب نہیں ہوتے۔ پاکستان کی خواتین ٹیم کو اس سیریز کے لیے منتخب کیے جانے پر محسن گیلانی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان فٹ بال کے لیے تاریخی لمحہ ہے اور اس کیلئے وہ فیفا کے صدر کے مشکور ہیں۔