اسلام آباد/آستارا، آذربائیجان (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے سفارت خانے کی ٹیم نے ایران-آذربائیجان آستارا زمینی بارڈر پر 9 پاکستانی شہریوں کی واپسی میں مدد فراہم کی۔سفارت خانے نے آج ان پاکستانیوں کی ایران سے محفوظ انخلاء میں معاونت کی، جنہوں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث واپس جانے کا انتخاب کیا تھا۔
مزید معلومات کے مطابق 8 شہریوں کیلئےرات ہی پاکستان واپس جانے کے سفر کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ایران میں صورتحال کی کشیدگی کے دوران متعدد ممالک اپنے شہریوں کو آستارا بارڈر کے ذریعے محفوظ راستوں سے نکال رہے ہیں، جس میں پاکستان بھی اپنی ڈپلومیٹک ٹیم کے ذریعے سہولت فراہم کر رہا ہے۔

