پاکستانی معروف اداکار شبیر جان کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا جان پیا دیس سدھار گئیں

پاکستانی معروف اداکار شبیر جان اور فریدہ شبیر کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا جان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، ڈھولکی کے بعد اب نکاح کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ان دنوں شبیر جان اپنی بیٹی یشمیرا کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں، چند روز قبل یشمیرا کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ڈھولکی کے موقع پر بشریٰ انصاری کی گلوکاری اور بہروز سبز واری کے رقص کا بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچہ رہا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے نکاح کی تقریب سے مختلف انسٹااسٹوری شیئر کیں۔نکاح کے خاص موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، جن میں وہ عروسی جوڑے میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں۔یشمیرا جان اپنے نکاح پر آیوری رنگ (Ivory) کے جوڑے میں بے حد حسین نظر آئیں جبکہ ان کے شوہر نے بھی میچنگ گولڈن براؤن جوڑا پہن رکھا ہے۔نکاح کی تقریب میں بشریٰ انصاری، اشنا شاہ، ہمایوں سعید، روبینہ اشرف، بہروز سبزواری، نبیل ظفر، شہروز سبزواری، صدف کنول، زیبا بختیار، شائستہ لودھی و دیگر شوبز ستارے شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں