پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اسد ملک پر جنسی ہراسانی کے الزامات

واشنگٹن (امریکی پریس/رائٹرز)پاکستانی نژاد معروف امریکی بزنس مین اور PAKPAK کے صدر اسد ملک کو جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ یہ الزامات اسٹیفنی اسٹارلنگ نامی خاتون نے وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے عائد کئے ہیں۔

اسٹیفنی کے مطابق وہ اسد ملک کے ہوٹل میں ملازمہ تھی جب ایک پارٹی کے دوران اسد ملک نے اسے زبردستی بوسہ لینے پر مجبور کیا۔ خاتون نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جب اس نے اس واقعے کی شکایت درج کرائی تو کمپنی کی انتظامیہ نے اسے خاموش رہنے کا مشورہ دیا۔ اس کے مطابق دباؤ میں نہ آنے پر اسے نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

دوسری جانب اسد ملک اور ان کی کمپنی امری لوڈج گروپ نے اسٹیفنی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان کرس ڈیلی نے کہا کہ “اسٹیفنی کثرتِ شراب نوشی کا شکار ہے اور اس نے نوکری سے خود استعفیٰ دیا تھا۔”

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولڈ پلے کنسرٹ اسکینڈل کے بعد یہ دوسرا بڑا معاملہ ہے جس میں ایک شادی شدہ کارپوریٹ ایگزیکٹو پر کسی خاتون کے ساتھ کنسرٹ میں مبینہ طور پر نامناسب رویے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں