اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کی جانب سے آج اعلان کیا گیا کہ ممبر آف پارلیمنٹ یاسر نقوی کو وزارتِ انٹرنیشنل ٹریڈ اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کیلئے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب کینیڈین پارلیمانی تاریخ میں بیک وقت دو پاکستانی نژاد کینیڈین رہنما شفقت علی وفاقی وزیر اور دوسرے یاسرنقوی پارلیمانی سیکرٹری کے اہم عہدوں پر فائز ہوئے ہیں۔ یہ نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ تمام کینیڈین اقلیتوں کیلئےنمائندگی، شراکت اور اعتماد کی روشن مثال ہے۔
یاسر نقوی، جو ایک طویل عرصے سے کینیڈا میں جمہوری اقدار، انسانی حقوق، اور معاشی ترقی کیلئےآواز بلند کرتے آ رہے ہیں، اب بین الاقوامی تجارت اور ترقی کے میدان میں کینیڈا کی نمائندگی کریں گے۔ ان کی یہ تقرری کمیونٹی کیلئے فخر کا باعث ہے اور دنیا بھر میں پاکستانی کینیڈینوں کی مثبت شناخت کو مضبوط کریگی۔
ہم سب مل کر ممبر آف پارلیمنٹ یاسر نقوی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے دعاگو ہیں کہ وہ کامیابی، دیانت اور خدمت کے اس سفر میں مزید بلندیاں حاصل کریں۔

