پاکستانی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کے کیربیئن لیگ میں معاہدے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ناکامیوں کا شکار ہونے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں معاہدہ ہوگیا۔

انٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو سائن کرلیا ہے۔

عماد وسیم، فخر زمان اور محمد عامر ڈرافٹ سے قبل سی پی ایل ٹیم فیلکنز کا حصہ بن گئے۔ تینوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو میچ ہارنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ رہے۔

واضح رہے کہ کیربیئن پریمیئر لیگ 2024 کا آغاز 29 اگست سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں