پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم کی سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات

باسٹیئر(نمائندہ خصوصی)ہائی کمشنر آف پاکستان برائے کینیڈا، محمد سلیم نے باسٹیئر میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس کی مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں کے سینئر حکام سے مشترکہ اجلاس منعقد کیا، جس میں دو طرفہ سیاسی، تجارتی اور ماحولیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے ہائی کمشنر برائے کینیڈا، محمد سلیم نےسینٹ کٹس اینڈ نیوس کے دارالحکومت باسٹیئر میں میزبان حکومت کے متعدد اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد کیا۔

وفد کی قیادت کولنشیا لیوین،مستقل سیکرٹری، وزارت ماحولیات، موسمیاتی اقدامات و حلقہ جاتی بااختیاری (Ministry of Environment, Climate Action and Constituency Empowerment) نے کی۔ اجلاس میں شون لارنس، ڈائریکٹر ٹریڈ (ریسرچ)، وزارت بین الاقوامی تجارت، صنعت، کامرس و صارف امور (Ministry of International Trade, Industry, Commerce and Consumer Affairs) اور شیلڈن ہنری، ہیڈ آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ یونٹ، وزارت خارجہ (Ministry of Foreign Affairs) بھی شریک تھے۔

دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون، اور G2G (حکومت بہ حکومت) و B2B (کاروبار بہ کاروبار) روابط کے ذریعے سیاسی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینا شامل تھا۔

اجلاس اس امر کا مظہر تھا کہ دونوں ممالک قریبی تعلقات استوار کرنے اور باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں سنجیدہ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں