پریڈ سیزن:روب اُلفنٹ کی پارلیمنٹ ہِل پرپرچم کشائی کی تقریب میں شرکت

اوٹاوا(نامہ نگار) رکنِ پارلیمنٹ روب اُلفنٹ (Don Valley West) نے آج پارلیمنٹ ہِل پر منعقد ہونے والی سالانہ پرائیڈ فلیگ کشائی کی تقریب میں شرکت کی جہاں وہ وزیرِاعظم مارک کارنی، وزیر ریچی ویلڈیز، سینیٹر رینی کورمیئر اور پرائیڈ کاکس کے دیگر معزز اراکین کے ساتھ موجود تھے۔

اس موقع پر روب اُلفنٹ نے کہا”کینیڈا میں ہر شخص کو یہ آزادی ہونی چاہیے کہ وہ جس سے چاہے محبت کرے۔”انہوں نے مزید کہا”مجھے خوشی ہے کہ میں آج وزیراعظم، اپنے ساتھی وزراء اور پارلیمنٹ میں موجود 2SLGBTQI+ کاکس کے ساتھ اس تقریب میں شامل ہوا۔ یہ صرف ایک پرچم نہیں، بلکہ ایک علامت ہے برابری، وقار اور محبت کی — ایسی اقدار جن پر ہمارا ملک قائم ہے۔”

روب اُلفنٹ نے تقریب کے شرکاء کو ہیپی پرائیڈ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ”ہم سب کو مل کر ایک ایسا کینیڈا بنانا ہے جہاں ہر فرد کو اپنی شناخت کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہو۔”

پرائیڈ سیزن کے آغاز پر، رکنِ پارلیمنٹ سونیا سدھو (برامپٹن ساؤتھ) نے بھی وزیراعظم مارک کارنی اور اپنے دیگر ساتھی اراکینِ پارلیمنٹ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہِل پر سالانہ پرائیڈ فلیگ کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر سونیا سدھو نے کہا”پرائیڈ کا مہینہ نہ صرف خوشی اور جشن کا موقع ہے بلکہ یہ کمیونٹی کی طاقت، تنوع اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا وقت ہے۔”

انہوں نے مزید کہا”ہماری حکومت ان رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے سرگرم ہے جو یہ کمیونٹی آج بھی محسوس کرتی ہے . چاہے وہ جینڈر افرمنگ نگہداشت تک محفوظ رسائی ہو یا کاروبار اور ہنر مندی کے شعبوں میں مساوی مواقع۔ ہم پرعزم ہیں کہ کمیونٹی کے ساتھ کھڑے رہیں اور ایک زیادہ محفوظ، جامع اور مساوی کینیڈا کی تعمیر میں ان کے ساتھ مل کر کام کریں۔”

اپنا تبصرہ لکھیں