پاکستانی معروف کانٹینٹ کرئیٹر، یوٹیوبر، اداکار و رائٹر ارسلان نصیر نے اپنی حسِ مزاح سے صارفین کو قہقے لگانے پر مجبور کر دیا ہے۔
اداکار نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ ’Ask Me A Question‘ سیشن رکھا۔
اس دوران پوچھے جانے والے متعدد سوالات پر ارسلان نصیر نے بظاہر سنجیدگی سے جواب نہیں دیا کیوں کہ اداکار کے جوابات نے صارفین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔
سیشن کے دوران ایک صارف کا ارسلان سے پوچھنا تھا کہ کیا کبھی کسی اداکارہ نے پرپوز کیا آپ کو ؟
اس کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ ہاں کیا ہے مگر میں نام نہیں بتاؤں گا کیوں کہ آپ لوگ یقین نہیں کریں گے۔
ایک اور سوال کے جواب میں ارسلان نصیر نے کہا کہ میری پسندیدہ اداکارہ کا انتقال ہو چکا ہے۔
اسی طرح ایک بھارتی صارف کا ارسلان سے پوچھنا تھا کہ آپ کی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ کون ہیں؟
اس سوال کے جواب میں اداکار نے کہاکہ ’میری پسندیدہ اداکارہ نے اپنی جنس تبدیل کروالی ہے۔‘