پنجاب میں اسموگ کے باعث قائداعظم ٹرافی کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔قائداعظم ٹرافی کے گروپ سی کے چوتھے راؤنڈ کے میچز پنجاب کے مختلف شہروں میں کھیلے جارہے تھے، اب ان کا شیڈول بدل دیا گیا ہے۔پنجاب میں اسموگ کی بدترین صورتحال کے بعد میچز دوسرے شہروں میں منتقل کیے جارہے ہیں۔
قائداعظم ٹرافی کے گروپ سی کے میچز جن تین شہروں میں منتقل کیے گئے ہیں، ان میں ہری پور، صوابی اور میرپور شامل ہیں۔گروپ سی میں کراچی ریجن بلوز اور ڈیرہ مراد جمالی کا میچ میرپور، سیالکوٹ ریجن اور لاہور ریجن بلوز کا مقابلہ صوابی اور کوئٹہ ریجن کا فاٹا کے خلاف میچ ہری پور میں ہوگا۔