پنجاب کیلئے سستی بجلی: اپوزیشن کے ساتھ باقی صوبے بھی ناراض

اسلام آباد : صرف پنجاب میں سستی بجلی دینے کے معاملے پر نیا سیاسی محاذ کھل گیا ہے، اپوزیشن کے ساتھ باقی صوبے بھی ناراض ہیں۔ پنجاب کیلئے سستی بجلی کے اعلان نے نیا سیاسی محاذ کھول دیا، دیگر صوبوں کی جانب سے خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔اپوزیشن کے ساتھ اتحادی جماعتیں بھی خفا ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نام لیے بغیر پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ عجیب و غریب اعلانات سے ہم پریشانی میں آجاتے ہیں، ان بیوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیں؟وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے بھی کہا پنجاب حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں چودہ روپےفی یونٹ کمی سیاسی دکھاوا ہوسکتاہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ نوازشریف بیٹی کےساتھ پنجاب میں اشرفیاں لٹا رہے ہیں،کراچی کے لیےبجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا،،برداشت کی بھی کوئی حدہوتی ہے،اللّٰہ نہ کرےہم سےکوئی سول نافرمانی شروع ہو جائے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا بھی کہناتھا کہ یہ بادشاہت نہیں چلے گی،پورے ملک کےلیے بجلی کی قیمت کم کی جائے، ہم آئی پی پیز کا بوجھ نہیں اٹھائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تنقید پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں توسمجھاتھاپنجاب کےاقدام کی تعریف ہوگی،حافظ نعیم اورسندھ کے دوست بجلی کا بل کم ہونےکوسراہیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں