پہلا ون ڈے: سری لنکا نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے ہرا دیا

ہرارے (اسپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔ پاتھم نسانکا نے 76، جنتھ لیاناگے نے 70 اور کمندو مینڈس نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی اوور میں ہی دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ تاہم بین کرن (70) اور شان ولیمز (57) نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور 118 رنز تک پہنچایا۔

میچ کے آخری اوور میں زمبابوے کو جیت کے لیے 10 رنز درکار تھے مگر سری لنکن بولر دلشان مدوشنکا نے کمال کا اسپیل کر کے 3 گیندوں پر 3 وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکا کو جیت دلا دی۔

زمبابوے کے اسٹار آل راؤنڈر سکندر رضا نے 92 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے اور ہدف سے 10 رنز کی دوری پر آؤٹ ہو گئے۔ زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 291 رنز بنا سکی۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا، جسے پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں