پی آئی اے کی طرف سے یوم آزادی کی خوشی میں ٹورنٹو ایئرپورٹ پر کیک کاٹا گیا

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے یوم آزادی پاکستان کی خوشی میں ٹورنٹو ایئرپورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پی آئی اے کے اسٹیشن مینیجر اسغر زیدی اور کیپٹن عمر صادات نے مل کر کیک کاٹا۔

تقریب میں ایئرپورٹ عملے اور پی آئی اے کے اسٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے یوم آزادی کی مبارکباد دی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں