ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی فلائٹ PK784 ٹورنٹو سے کراچی مکمل مسافروں کے ساتھ روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق پرواز PK784 میں 288 مسافر سوار تھے جو اتوار کے روز ٹورنٹو سے کراچی کیلئےروانہ ہوئے۔ پی آئی اے حکام نے بتایا کہ تمام انتظامات تسلی بخش رہے اور پرواز وقتِ مقررہ کے مطابق روانہ ہوئی۔
ادھر پی آئی اے کی واپسی پرواز PK783 کل کراچی سے ٹورنٹو پہنچے گی، جس میں 244 مسافروں کی آمد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق یہ پرواز ٹورنٹو پہنچنے کے بعد PK790 کے نمبر سے لاہور کیلئےروانہ ہو گی، جس میں 310 مسافروں کے سفر کا شیڈول ہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق PK790 کی روانگی کا وقت رات 10 بجے (مقامی وقت) مقرر کیا گیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ پروازوں کی آمد و روانگی معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام بین الاقوامی آپریشنز کے لیے عملہ مستعد ہے۔

