ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) —پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ 12 سے 14 اکتوبر 2025 کے دوران متعدد بین الاقوامی پروازیں طیاروں کی مرمت اور فنی کام کے باعث منسوخ ہوگئی ہیں۔
لاہور، کراچی اور ٹورنٹو کے درمیان چلنے والی چار اہم پروازیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ مسافروں کو فوری طور پر ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق منسوخ کی گئی پروازوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں.�
PK 797 – لاہور ➡ ٹورنٹو (اتوار،12 اکتوبر)
PK 784 – ٹورنٹو ➡ کراچی (اتوار،12 اکتوبر)
PK 783 – کراچی ➡ ٹورنٹو (منگل،14 اکتوبر)
PK 790 – ٹورنٹو ➡ لاہور (منگل،14 اکتوبر)
پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی نئی بکنگ یا متبادل پروازوں کیلئےمتعلقہ دفاتر یا ٹریول ایجنٹس سے فوری رابطہ کریں۔پی آئی اے حکام نے کہا ہے کہ فنی عمل مکمل ہوتے ہی پروازوں کا معمول بحال کر دیا جائیگا، اور مسافروں کو کسی بھی نئی پیش رفت سے آگاہ رکھا جائیگا۔

