پی ایس ایل فرنچائز کے مابین کھینچا تانی کے بعد گیارہویں ایڈیشن کی پلئیرز لائن اپ مکمل

نسیم شاہ 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں نیلامی میں فروخت کے اعتبار سے ایونٹ کے مہنگے ترین کھلاڑی رہے
فہیم اشرف 8.5 کروڑ روپے میں فروخت ہوۓ، بابر اعظم اور شاداب ؑخان سات سات کروڑ
قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 5.85 کروڑ میں کراچی کنگز کا حصہ بنے
آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کو سیالکوٹ نے 14 کروڑ روپے میں خریدا جو پی ایس ایل کی تاریخ
کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں، آکشن میں 800 ملکی و غیر ملکی کھلاڑی شامل تھے

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن پہلی بار ہونے والی پلیئرز کی نیلامی میں 8 فرنچائزز نے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل لائن اپ مکمل کرلی۔ایکسپو سنٹر لاہور میں ہونے والے پلیئرز آکشن میں پی ایس ایل کی8 ٹیموں نے اپنا 16 سے 20 رکنی سکواڈ تشکیل دیا۔

نیلامی میں پی ایس ایل کی نئی ٹیم راولپنڈی نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا جو نیلامی میں فروخت کے اعتبار سے ایونٹ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔ پی ایس ایل پلیئرز آکشن میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ تھے۔پی ایس ایل 11 26 مارچ سے 3 مئی تک شیڈول ہے۔

“پی ایس ایل 11 کیلئے تمام 8 ٹیموں کے مکمل سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں”

1: حیدرآباد ہیوسٹن کنگز نے ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے مارنس لبوشین کو 5.88 کروڑ روپے میں خریدا۔ صائم ایوب 12.6 کروڑ روپے، عاکف جاوید 1.96 کروڑ روپے، معاذ صداقت (رقم درج نہیں)، عثمان خان کو 4.62 کروڑ روپے میں ریٹین کیا۔حیدرآباد ہیوسٹن کنگز نے آکشن میں محمد علی 2.15 کروڑ روپے، کوشل پریرا 3.1 کروڑ روپے، محمد عرفان خان 2.9 کروڑ روپے، حسن خان 1.85 کروڑ روپے، شایان جہانگیر60 لاکھ روپے، اوٹنیل بارٹمین 1.1 کروڑ روپے، حماد اعظم 60 لاکھ روپے، رائلی میرڈیتھ 4.2 کروڑ روپے، شرجیل خان 60 لاکھ روپے، آصف محمود 60 لاکھ روپے، حنین شاہ 60 لاکھ روپے، رضوان محمود 60 لاکھ روپے، سعد علی 60 لاکھ روپے اور طیب عارف کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔

2: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائریکٹ سائننگ سے نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کو 6.3 کروڑ روپے میں خریدا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو 7 کروڑ روپے، سلمان ارشاد کو 1.2 کروڑ روپے، اینڈریز گاؤس کو 1.4 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے آکشن میں فہیم اشرف کو 8.5 کروڑ روپے، مہران ممتاز 1.2 کروڑ روپے، میکس برائنٹ 1.9 کروڑ روپے، مارک چیپ مین ،7 کروڑ روپے، محمد وسیم جونیئر 4.1 کروڑ روپے، میر حمزہ سجاد 70 لاکھ، ثمین گل 60 لاکھ روپے، سمیر منہاس 1.9 کروڑ روپے، شمار جوزف 1.1 کروڑ روپے، عماد وسیم 2.2 کروڑ روپے، رچرڈ گلیسن 1.2 کروڑ روپے، حیدر علی 1.5 کروڑ روپے، محمد حسنین 77.5 لاکھ روپے اور دیپیندر سنگھ ایری کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔

3: کراچی کنگز نے ڈائریکٹ سائننگ سے معین علی کو 6.44 کروڑ روپے خریدا تھا۔کراچی کنگز نے حسن علی کو 4.76 کروڑ روپے، محمد عباس آفریدی 3.08 کروڑ روپے، خوشدل شاہ 3.36 کروڑ روپے اور سعد بیگ کو 60 لاکھ روپے میں ریٹین کیا تھا۔کراچی کنگز نے آکشن میں ڈیوڈ وارنر کو 7.9 کروڑ روپے، اعظم خان 3.25 کروڑ روپے، سلمان علی آغا 5.85 کروڑ روپے، شاہد عزیز 92.5 لاکھ روپے، میر حمزہ 2.4 کروڑ روپے، ایڈم زمپا 4.5 کروڑ روپے، حمزہ سہیل 60 لاکھ روپے، عاقب الیاس 60 لاکھ روپے، خضیمہ بن تنویر 60 لاکھ روپے، جانسن چارلس 2 کروڑ روپے، محمد وسیم 1.1 کروڑ روپے، احسان اللہ — 1.05 کروڑ روپےاور رضوان اللہ کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔

4: لاہور قلندرز نے ڈائریکٹ سائننگ سے مصطفیٰ الرحمٰن کو 6.44 کروڑ روپے میں خریدا تھا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو 7 کروڑ روپے، عبداللہ شفیق 2.2 کروڑ روپے، سکندر رضا 2.8 کروڑ روپے اور محمد نعیم کو 70 لاکھ روپے میں ریٹین کیا تھا۔لاہور قلندرز نے پلیئرز آکشن میں حارث رؤف کو 7.6 کروڑ روپے، اسامہ میر 3.5 کروڑ روپے، فخر زمان 7.95 کروڑ روپے، عبید شاہ 2.7 کروڑ روپے، محمد فاروق 60 لاکھ روپے، داسن شاناکا 75 لاکھ روپے، پرویز حسین ایمان 60 لاکھ روپے، آصف علی 60 لاکھ روپے، حسین طلعت 77.5 لاکھ روپے، طیب طاہر 60 لاکھ روپے اور گڈاکیش موتی کو 1.1 کروڑ روپے میں خریدا۔

5: راولپنڈی اسکواڈ
ٹیم راولپنڈی نے ڈائریکٹ سائننگ نہیں کی تھی جبکہ محمد رضوان کو 5.6 کروڑ روپے، سیم بلنگز 3.08 کروڑ روپے، زمان خان 1.12 کروڑ روپے، یاسر خان کو 60 لاکھ روپے میں ریٹین کیا تھا۔ راولپنڈی نے آکشن میں نسیم شاہ کو سب سے مہنگا 8.65 کروڑ روپے، رشاد حسین 3 کروڑ روپے، ڈیرل مچل 8.05 کروڑ روپے،محمد عامر 5.4 کروڑ روپے، عبداللہ فضل 67.5 لاکھ روپے، عماد بٹ 80 لاکھ روپے، ڈیان فاریسٹر 60 لاکھ روپے ، لوری ایونز 1.1 کروڑ روپے، آصف آفریدی 2.4 کروڑ روپے، کامران غلام 65 لاکھ روپے، فواد علی 60 لاکھ روپے ،محمد عامر خان کو 60 لاکھ روپے اور شہازیب خان کو 60 لاکھ روپے خریدا۔

6: پشاور زلمی نے ڈائریکٹ سائننگ سے ایرن ہارڈی کو 6.3 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔پشاور زلمی نے بابر اعظم کو 7 کروڑ روپے، سفیان مقیم 4.48 کروڑ روپے، عبدالصمد 2.8 کروڑ روپےاور علی رضا کو 1.96 کروڑ روپے ریٹین کیا تھا۔پشاور زلمی نے آکشن میں عامر جمال کو 1.90 کروڑ روپے، خرم شہزاد 2.7 کروڑ روپے، محمد حارث 2.2 کروڑ روپے، خالد عثمان 60 لاکھ روپے، عبدالصبحان 62.5 لاکھ روپے، جیمز ونس 3 کروڑ روپے، مائیکل بریسویل 4.2 کروڑ روپے، کوسل مینڈس 4.2 کروڑ روپے، افتخار احمد 1.8 کروڑ روپے، ناہید رانا 60 لاکھ روپے، مرزا طاہر بیگ 60 لاکھ روپے اور کاشف علی کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔

7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائریکٹ سائننگ سے اسپینسر جانسن کو 5.6 کروڑ روپے میں خریدا جبکہ ابرار احمد کو 7 کروڑ روپے، عثمان طارق 5.6 کروڑ روپے، حسن نواز 3.92 کروڑ روپے، شمائل حسین کو 84 لاکھ روپے ریٹین کیا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آکشن میں رائلی روسوو کو 5.55 کروڑ روپے، فیصل اکرم 1.25 کروڑ روپے، عرفات منہاس 1.1 کروڑ روپے، جہانداد خان 2.5 کروڑ روپے، خواجہ محمد نافع 6.5 کروڑ روپے، وسیم اکرم جونیئر 77.5 لاکھ روپے، خان زیب 60 لاکھ روپے، بسم اللہ خان 60 لاکھ روپے، ثاقب خان 60 لاکھ روپے، بریٹ ہیمپٹن 60 لاکھ روپے، سیم ہارپر 60 لاکھ روپے، بیون جیکبز ،60 لاکھ روپے، سعود شکیل 65 لاکھ روپے، بین مکڈرموٹ 1.1 کروڑ روپے اور ٹام کرن کو 4.2 کروڑ روپے خریدا۔

8: سیالکوٹ سٹالینز نے ڈائریکٹ سائننگ سے سٹیو سمتھ کو 14 کروڑ روپے خریدا تھا جو پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔سیالکوٹ سٹالینز نے محمد نواز کو 6.16 کروڑ روپے، محمد سلمان مرزا ، 3.92 کروڑ روپے، احمد دانیال 2.24 کروڑ روپے اور سعد مسعود کو 84 لاکھ روپے ریٹین کیا تھا۔سیالکوٹ سٹالینز نے آکشن میں جہانزیب سلطان کو 60 لاکھ روپے، صاحبزادہ فرحان 5.70 کروڑ روپے، ایشٹن ٹرنر 4.2 کروڑ روپے، پیٹر سڈل 2.5 کروڑ روپے، تبریز شمسی 2.2 کروڑ روپے، لاچلن شا 60 لاکھ روپے، ڈیلا نو پوٹگیٹر 60 لاکھ روپے، جوش فلپ2.3 کروڑ روپے، شان مسعود65 لاکھ روپے، مومن قمر 1.075 کروڑ روپے اور محمد اویس ظفر کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔