لاہور (بیورورپورٹ) بھارت میں پاکستان سپر لیگ پر پابندی کے بعد جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان نے انڈین پریمئیر لیگ پر پابندی عائد کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارت کے سپورٹس سٹریمنگ چینل فینکوڈ نے بھارت میں پاکستان سپر لیگ کی لائیو سٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں ہٹادیں تھی۔
ردعمل میں پاکستان نے بھی بھارت پر جوابی وار کرتے ہوئے انڈین پریمئیر لیگ کی لائیو سٹریمنگ بند کردی ہے۔بھارت میں پی ایس ایل کی طرح پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز نہیں دیکھے جاسکیں گے۔پاکستان میں انڈین پریمئیر لیگ کے میچز مختلف ایپس اور چینلز پر دیکھے جارہے تھے۔اس سے قبل سونی سپورٹس نیٹ ورک فینکوڈ اور کرک بز سمیت نشریاتی اداروں نے بھارت میں پاکستان سپر لیگ کی تمام کوریج معطل کی تھی۔

