پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے مالکان کی چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت میں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات۔ وزیر اعظم نے چئیرمین اوزی گروپ حمزہ مجید اور فواد سرور کو پی ایس ایل ٹیمیں خریدنے پر مبارک باد پیش کی۔ وفاقی وزیر داخلہ اور چئیرمین پی سی بی سید محسن نقوی نے وزیر اعظم کو پی ایس ایل کی بڈنگ پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے چئیرمین پی سی بی اور ٹیم آنرز کو کامیاب بڈنگ پر مبارکباد دی۔
چئیر مین او زی گروپ حمزہ مجید نے وزیر اعظم پاکستان کو پی ایس ایل کے حوالےسے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ حمزہ مجید نے پاکستان کرکٹ میں اپنا بہترین کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ حمزہ مجید نے پی سی بی کے ساتھ مل کر سیالکوٹ کے سٹیڈیم کی بحالی کے عندیہ دیا۔ سیالکوٹ کے مقامی ٹیلنٹ کو ابھارنے میں بھی اوزی گروپ اپنا کردار ادا کرے گا۔
حمزہ مجید نے حکومت اور پی سی بی کے ساتھ مل کر انفراسٹرکچر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ حیدر آباد کے مالک فواد سرور نے بھی اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ سی او او پی سی بی سمیر احمد اور سی او او پی ایس ایل سلمان نصیر بھی ملاقات میں موجود تھے. او زی گروپ کے آصف ندیم اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے.

