پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے میں انقلابی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔ ٹورنامنٹ کے گیارہویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کی بجائے آکشن سے ہوگی جس سے ٹیمیں متوازن بنیں گی اور کھلاڑیوں کو زیادہ کمائی کا موقع ملے گا۔
نئے قوانین کے مطابق مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ قوانین کو ختم کردیا گیا ہے۔آکشن سے قبل ہر فرنچائز ٹوٹل چار کھلاڑی ریٹین کر سکتی ہے مگر ہر کیٹیگری میں زیادہ سے زیادہ ایک کھلاڑی شامل ہوگا۔نئی آنے والی دونوں ٹیموں کو آکشن سے قبل چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔
قوانین کی اہم ترین تبدیلی میں ہر فرنچائز کو ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ڈائریکٹ سائننگ کیلئے اہل بین الاقوامی کھلاڑی کیلئےلازمی ہوگا کہ وہ 2025 ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔ آکشن میں استعمال کرنے کیلئے ہر ٹیم کا سیلری کیپ 16 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے کچھ میچز کا انعقاد اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھی کیا جائے گا.

