وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کیلئے ہوم ورک کرلیا، ثبوت بھی اکٹھے کرلیے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے ثبوت رکھیں گے کہ کیسے پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کی گئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ پیپلزپارٹی کو کسی چیز پر اعتراض نہیں ہے۔عطا تارڑ نے سائفر کیس کے ری ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سائفر اور امریکی قرارداد ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ کافی پہلے آ جانا چاہیے تھا۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days