پی ٹی آئی کو ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دینے کی یقین دہانی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے تحریک انصاف کی اسلام آباد میں جلسے کا مقام تبدیل کرنے کی درخواست میں انتظامیہ کی جانب سے ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کے بعد پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عامر مغل کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل شعیب شاہین عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ہمیں پچھلے 6 ماہ سے جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ایڈووکیٹ جنرل نے انتظامیہ کی جانب سے 22 اگست کو ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ عدالت نے انتظامیہ کی جانب سے ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کے بعد پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں