پیرس اولمپکس میں آج ہونے والے اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی

پیرس اولمپکس میں آج ہونے والے اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی کردیے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس اولمپکس میں آج مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کا ایونٹ ہونا تھا تاہم پیرس میں رات بھر جاری بارش کی وجہ سے ٹریکس مقابلے کیلئے خشک نہ ہوسکے۔مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے اب پیر کو منعقد ہوں گے جبکہ اتوار کو خواتین کا ایونٹ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں