پیرس اولمپکس، جاپان 4 گولڈ میڈلز سمیت 7 میڈل لے کر سرفہرست

پیرس اولمپکس کے دوسرے روز مزید 13 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا، پوائنٹس ٹینل پر جاپان 4 گولڈ میڈلز سمیت 7 میڈل لے کر سرفہرست ہے، میڈل ٹیبل پر اب تک 22 ملکوں کا کھاتہ کھل چکا ہے۔

پیرس اولمپکس میں دو روز کے مقابلوں کے بعد جاپان 4 گولڈ، 2 سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، آسٹریلیا کے 4 گولڈ اور 2 سلور میڈلز ہیں، وہ چھ مجموعی میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

امریکا کے مجموعی میڈلز 12 ہیں لیکن گولڈ میڈلز کی تعداد تین ہے جس کی وجہ سے وہ تیسرے نمبر پر ہے، امریکی ایتھلیٹس نے 6 سلور اور 3 برانز میڈلز بھی حاصل کئے ہیں۔

فرانس کے 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز ہیں جبکہ کوریا نے 3 گولڈ، 2 سلور اور ایک برانز میڈل لیا، چین نے 3 گولڈ میڈل کے علاوہ ایک سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے ہیں۔

اٹلی نے ایک گولڈ، 2 سلور اور 3 برانز، قازقستان نے ایک گولڈ 2 برانز، جبکہ بیلجیم نے ایک گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا ہے۔

جرمنی، ہانگ کانگ اور ازبکستان نے ایک، ایک گولڈ میڈل جیتا، برطانیہ نے 2 سلور، 2 برانز، برازیل نے ایک سلور ، 2 برانز جبکہ کینیڈا نے ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیتا ہے۔

فجی، کوسوو، منگولیہ، پولینڈ اور تیونس نے ایک ایک سلور میڈل جیتا، سوئیڈین نے 2 برانز میڈلز حاصل کئے ہیں جبکہ مصر، اسپین، ہنگری، انڈیا میکسیکو، مولدووا، اور جنوبی افریقا نے ایک، ایک برانز میڈل جیتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں