پیرس اولمپکس:شوٹنگ سینٹر چیٹورکس میں شوٹنگ ایونٹ میں کشمالہ کو 32 میں سے 22ویں پوزیشن حاصل رہی

فرانس میں متعین پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے پیرس اولمپکس کے 25 میٹر ویمن پسٹل کے مقابلے میں شریک پاکستان کی کشمالہ طلعت کو ایکشن میں دیکھا۔

شوٹنگ سینٹر چیٹورکس میں شوٹنگ ایونٹ میں کشمالہ کو 32 میں سے 22ویں پوزیشن حاصل کی۔

پریسیشن کی تین سیریز میں کشمالہ کا اسکور 95، 99 اور 99 رہا جبکہ ریپڈ میں ان کے اسکورز 98، 93 اور99 تھے، یوں ان کا مجموعی اسکور 579 رہا اور وہ اگلے راؤنڈ کیلئے ٹاپ 8 کھلاڑیوں میں نہ آسکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں