چترال:پاکستانی تاریخ کی بڑی بولی،ساڑھے 7 کروڑ سے زائد میں مارخور کا شکار ہوا

چترال: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی دیتے ہوئے شکاری نے ساڑھے 7 کروڑ سے زائد میں مارخور کا شکار کیا۔

ڈی ایف او وائلڈ لائف نے بتایا کہ امریکی شکاری نے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا رواں سیزن کا پہلا شکار کرلیا، امریکی شکاری نے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگاکر مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔ڈی ایف اوفاروق نبی نے بتایا کہ امریکی شکاری نے کشمیر مارخور کے شکار کیلئے ساڑھے 7 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کی۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر فاروق نبی کا کہنا تھا کہ شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کا سائز 49 انچ سے زیادہ ہے۔مارخوش کے شکار کے حوالے سے وائلڈ لائف کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس اکتوبر میں ہوئی نیلامی میں 2 پرنٹ ریکارڈ 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں