چیان وکرم اپنی نئی فلم ’تھنگالان‘ کے ساتھ سلور اسکرین پر دھوم مچانے کےلیے تیار ہیں

ساؤتھ فلم انڈسری کے معروف اداکار چیان وکرم اپنی نئی فلم ’تھنگالان‘ کے ساتھ سلور اسکرین پر دھوم مچانے کےلیے تیار ہیں، جو 15 اگست کو ریلیز ہوگی۔

پا رنجیت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن ڈرامہ فلم میں مالاویکا موہنن اور پاروتی تیروودھو بھی شامل ہیں۔

بنگلورو میں فلم تھنگالان کے آڈیو لانچ ایونٹ کا انعقاد ہوا، جس میں کاسٹ اور عملے نے ایونٹ کو یادگار بنادیا۔

اداکار وکرم نے بھی ایونٹ میں شرکت کی اور اپنے خطاب کے دوران شوٹنگ کے دنوں کے کچھ قصے شیئر کیے۔

اداکار نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ایک سنگین حادثے کے بارے میں بھی کھل کر بتایا اور کہا کہ حادثے میں میری ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اور ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ میں کبھی دوبارہ چل نہیں سکوں گا۔

پونیئن سیلون فیم نے مزید بتایا کہ وہ 3 سال تک اسپتال میں رہے اور ٹانگ کی 23 سرجریاں کی گئیں، لیکن ہمت اور خود اعتمادی کی وجہ سے وہ دوبارہ واپس آئے۔

لانچ ایونٹ کی ویڈیو تخلیق کاروں نے یوٹیوب پر شیئر کی۔

تھنگالان فلم سچائی پر مبنی واقعات کے گرد گھومتی ہے جو کرناٹک کے کولار گولڈ فیلڈز میں کان کنوں کی زندگیوں کے بارے میں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں