چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنیوالے وکیل مصطفین کاظمی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد : چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنے والے وکیل مصطفین کاظمی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر درج مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی وکیل مصطفین کاظمی کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں سماعت ہوئی، پولیس نے پی ٹی آئی وکیل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے وکیل کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔

گذشتہ روز سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے پر نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان قاضی فائر عیسیٰ سے بدتمیزی کرنے والے پی ٹی آئی کے وکیل کو گرفتار کیا گیا تھا۔وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے مصطفین کاظمی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وکیل کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں