آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے بارہویں میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 45 اعشاریہ 3 اوورز میں 205 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔دونوں ٹیمیں دبئی اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں، جہاں یہ میچ ٹورنامنٹ میں صرف ایک رسمی کارروائی ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ولیمسن 81 رنز بنا کر نمایاں رہے ، انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چوکے لگائے، مچل سینٹنر 28، ول ینگ 22 اور ڈیرل مچل نے 17 رنز بنائے، جبکہ ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،
راچن رویندرا 6، مائیکل بریسویل اور میٹ ہینری 2 ، 2 رنز بنا سکے۔
بھارت کے ورون چکرورتی نے 42 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہاردیک پانڈیا، اکشر پٹیل اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کروانے کا فیصلہ کیا تھا، میچ میں نیوزی لینڈ کی فیلڈنگ شاندار رہی، جس کی وجہ سے بھارت کوئی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 249 رنز بنائےتھے۔
اننگ کے آغاز میں آج بھارت کا ٹاپ آرڈر ناکام ہوگیا، اور ابتدائی 3 وکٹس 6.4 اوورز میں 30 رنز پر گر گئیں، شریاس آئیر 79 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہارڈک پانڈیا 45 اور اکشر پٹیل نے 42 رنز بنائے۔
بھارتی بیٹر کے ایل راہول 23 ، روینڈرا جڈیجا 16، کپتان روہت شرما 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی 11 ، محمد شامی 5، شبھمن گل 2 اور کلدیپ یادیو نے ایک رن بنایا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 5 وکٹیں حاصل کیں، مچل سینٹنر، ول او رورکے ، کائیل جیمیسن اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ ہرشیت رانا کی جگہ ورون چکراورتھی ٹیم شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، ڈیون کونوے کی جگہ ڈیرل مچل کو شامل کیا ہے۔

