انگلینڈ نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اپنی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئےاپنی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جوز بٹلر ایونٹ میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔
آئی سی سی ایونٹ کیلئےانگلینڈ کی 15 رکنی اسکواڈ میں جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن اورجیکب بیتھل، ہیری بروک، بریڈن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن اور جیمی اسمتھ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ لیام لیونگسٹن ، عادل رشید، جو روٹ ، ثاقب محمود ، فل سالٹ اور مارک ووڈ بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ انجری کے باعث بین اسٹوکس انگلش ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلنا ہے, پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔
قبل ازیں پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئےہائبرڈ ماڈل کیلئے دبئی کو فائنل کیا گیا ہے جہاں پاک بھارت ٹاکرا بھی ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ بورڈ کے سربراہ نیہان المبارک کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں وینیو طے کیا گیا۔